وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تین مہینے تک مہم چلائی کہ آر یا پار ہوجائے گا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ملتان کے قاسم پارک میں جلسہ ہوتا تو یہ ایکسپوز ہوجاتا۔
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کے اندر انتشار پید اکرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جلسہ بہت بڑا سیکیورٹی رسک تھا۔
انہوں نے کہا کہ جلسہ میں جتنی بدنظمی دیکھی ایسی کسی جلسے میں نہیں دیکھی، یہ ایک ناکام جلسہ تھا۔