بی بی ایل 2020ء کے ایک میچ میں ہوبارٹ ہریکنزکے بولر نے پیر کے بہترین استعمال سے بیٹسمین کو رن آؤٹ کردیا۔
ہوبارٹ ہریکنز کے فاسٹ بولر ریلی میریڈتھ نے اپنے پیر کےمتاثر کن انداز میں استعمال سے ایڈیلیڈ کے بیٹسمین کو رن آؤٹ کیا ۔
ریان گبسن کی بیٹسمین کو اس انداز میں آؤٹ کرنے کو کرکٹ شائقین نے خوب سراہا ۔
ہوا کچھ یوں کے 175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایڈیلیڈ کے بیٹسمین جدوجہد کررہے تھے ،بورڈ پر اسکور 4وکٹ پر 36رنز تھااور بولر 9واں اوورکروارہا تھا۔
میریڈتھ نے ایک بیٹسمین کو سیدھی گیند کروائی ،جو لیگ سائیڈ پر کھیلنے کی کوشش میں درست انداز سے بیٹ تک نہ آسکی اور بالر کے بالکل ہی سامنے آگئی ۔
دوسری طرف سے بیٹسمین رن لینے کے لیے دوڑ پڑا ،اسی اثنا میں بولر نے گیند پر زور سے پاؤں مارا جوکہ سیدھی اسٹمپ پر جا لگی ،کمنٹریٹر نے آؤٹ کو ناقابل یقین قرار دیا ۔