• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر بھی آئی فون بالکل محفوظ


ایپل کے آئی فون دنیا بھر میں مضبوط ترین فون سمجھے جاتے ہیں اور یہ بات حال ہی میں پیش آنے والے واقعہ سے سچ ثابت بھی ہوئی۔

دو ہزار فٹ کی بلندی سے گرنے والا آئی فون نہ صرف بالکل محفوظ رہا بلکہ تمام ڈیٹا بھی ری کوور ہو گیا۔

ہوا کچھ یوں کہ برازیل سے تعلق رکھنے والے ڈاکو مینٹری میکر گالیٹو کے ہاتھ سے آئی فون تب گرا جب وہ کئی ہزار فٹ کی بلندی سے ویڈیوز بنا رہے تھے۔

برازیلین ڈاکو مینٹری میکر کو لگا کہ اب وہ اپنے فون سے محروم ہو چکے ہیں مگر انہوں نے پھر بھی ہمت نہ ہاری اور زمین پر پہنچتے ہی گمشدہ فون کے لیے فائنڈ مائی ایپ کا استعمال کیا۔

حیران کن طور پر گالیٹو کا آئی فون آن تھا اور ساحل کے درمیان کہیں پڑا تھا ، گالیٹو اس جگہ پہنچے اور وہاں ان کا گمشدہ آئی فون لگ بھگ بالکل ٹھیک موجود تھا۔

تازہ ترین