• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی ایم رہنماعلی وزیرکی گرفتاری جمہوری روایات کے منافی ہے،بلاول

اسلام آباد (وقائع نگار ) پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 50 سے منتخب رکن قومی اسمبلی محمد علی وزیر کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پی ٹی ایم رہنماءعلی وزیرکی گرفتاری جمہوری روایات کے منافی ہے، جلسے اور ریلیاں جرم نہیں ، ریاست آزادی اظہار رائے کویونہی پابند سلاسل کرتی رہی تو اچھے نتائج برآمد نہیں ہونگے ، انہوں نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما کی گرفتاری پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک منتخب رکن اسمبلی کو یوں گرفتار کرنا جمہوری روایات کے منافی ہے، جلسے اور عوامی ریلیاں جرم نہیں کہ اس کی بنیاد پر کسی کو گرفتار کیا جاسکے، عوامی نمائندوں اور سیاسی رہنماوں کیخلاف درج ہونیوالہ مقدمہ بے بنیاد ہے، ریاست آزادی اظہار رائے کو اگر یونہی پابند سلاسل کرتی رہی تو اسکے اچھے نتائج برآمد نہیں ہونگے، بلاول بھٹو کا کہنا تھا دنیا میں فاشسٹ حکومتوں کا وطیرہ رہا ہے کہ عوام کی آواز دبانے کیلئے ان کے نمائندوں کیخلاف مقدمات کا اندراج کرتے ہیں اور انکو گرفتار بھی کرتے ہیں، پاکستان پر مسلط کٹھ پتلی سرکار بھی اسی فسطائیت زدہ رویہ کی علمبردار بن کر جمہور کی صدائوں کو جبر کے ہتھیاروں سے دبانے کی مذموم کوشش کررہی ہے۔

تازہ ترین