پشاور(ارشد عزیز ملک ) ایف بی آر نے سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں نان ٹیکس ریٹرن فائلرز کو باضابطہ نوٹس جاری کردیئے گئےتاخیر سے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کے ساتھ ساتھ روزانہ کے حساب سے جرمانہ بھی وصول کیا جائے گا۔