برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں ایک مس کنڈکٹ سماعت کے دوران انکشاف ہوا کہ ویسٹ یارکشائر پولیس کے آٹھ افسران نے ایک واٹس ایپ گروپ میں معمولی صنفی تعصب، نسلی تعصب اور ساتھیوں و عوام کے بارے میں تضحیک آمیز تبصرے کیے۔
مقامی میڈیا کے مطابق سماعت میں بتایا گیا کہ گروپ میں حادثات، موت کے مناظر، گمشدہ افراد اور حراستی افراد کی تصاویر شیئر کی گئیں۔
افسران نے اس رویے کو تاریک مزاح اور ایک دوسرے کو جذباتی مدد فراہم کرنے کا ذریعہ قرار دیا، تاہم پینل کو بتایا گیا کہ یہ رویہ بدتمیزی اور دھونس کی عکاسی کرتا ہے۔
ان افسران میں پانچ حاضر سروس اور تین سابق کانسٹیبل شامل ہیں انھوں نے مس کنڈکٹ کے الزامات کی تردید کی ہے۔ سماعت دو ہفتے تک جاری رہنے کی توقع ہے۔