• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹام کروز اور ہیلے ایٹویل کے درمیان کیا چل رہا ہے؟

فلم مشن امپاسیبل 7 میں ساتھ کام کرنے والے ٹام کروز اور اداکارہ ہیلے ایٹویل کے درمیان قربتیں بڑھ گئی ہیں۔

غیر ملکی میـڈیا کے مطابق اطلاعات ہیں کہ 58 سالہ ٹام کروز اور 38 سالہ اداکارہ کی دوستی فلم کی شوٹنگ کے آغاز سے ہی ہے اور دونوں زیادہ تر وقت ساتھ ہی گزارتے ہیں۔

دی سن کے مطابق دونوں اداکاروں نے لاک ڈاؤن کے دوران فلم کی شوٹنگ کے لیے روم، وینس، برطانیہ اور ناروے میں خاصا وقت گزارا جس کی وجہ سے دونوں میں قربتیں بڑھ گئی ہیں۔

ٹام کروز کے اس نئے افیئر کی خبریں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب مشن امپاسیبل کے کریو کے پانچ اراکین ٹام کروز کے رویے کی وجہ سے سیٹ چھوڑ کر جا چکے ہیں۔

ٹام کروز کا 2012 میں اپنی سابقہ اہلیہ کیٹی ہومز سے علیحدگی کے بعد یہ پہلا ہائی پروفائل معاشقہ ہے۔

تازہ ترین