• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن، سندھ آفس کی بھرتیاں غیر قانونی قرار،11 ملازمین برطرف

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے سندھ آفس میں کی گئی بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دیکر 11 ملازمین کو برطرف کردیا۔ 2015 میں کی گئی بھرتیوں کے خلاف شکایات کے نتیجے میں انکوائری رپورٹ کے بعد برطرفیاں عمل میں آئیں،الیکشن کمیشن نے گریڈ 20 کے افسر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی، برطرف ہونے والوں میں شوکت علی جونیئر اسسٹنٹ ، شرجیل جونیئر پرسنل اسسٹنٹ ، اور اسداللہ جونیئر پرسنل اسسٹنٹ شامل ہیں، سید انس مجاہد جونیئر پرسنل اسسٹنٹ، وقاص احمد جونیئر پرسنل اسسٹنٹ کو بھی برطرف کردیا گیا، محمد شعیب افتخار جونیئر پرسنل اسسٹنٹ اور سید محمد رضی سنیئر اسسٹنٹ کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ۔

تازہ ترین