• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا ویکسین کے استعمال کا لائحہ عمل تیار

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی ویکسین کے استعمال کیلئے انتظامی لائحہ عمل تیار کرلیا۔ ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون فوکل پرسن ہوں گے۔ ترجمان محکمہ صحت نے کہا کہ ہر ضلع میں ہیلتھ افسران کے ساتھ مل کر ویکسین کے انتظامات کئے جائیں گے، تمام اسپتالوں میں ویکسین کے لیے علیحدہ طبی سہولت مختص کی جائیں گی۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلےمیں طبی عملےکی ویکسین کےعمل کو مکمل کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں 60 سال کے افراد کو ویکسین دی جائے گی۔

تازہ ترین