• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کی یو این مبصرین کی گاڑی پر فائرنگ، پاکستان کا احتجاج


پاکستان نے  یو این فوجی مبصر مشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے پر احتجاج کرتے ہوئے  بھارتی ناظم الامور کو  دفتر خارجہ طلب کر لیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے پاکستان کی طرف سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے اقوام متحدہ مبصرین پر جان بوجھ کر حملہ قابلِ مذمت ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یو این مبصرین آزاد کشمیر کے گاؤں میں بھارتی فاَئرنگ کے متاثرین سے ملنے جا رہے تھے۔

تازہ ترین