• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ڈیفنس فیز 2 میں تالا توڑ گروپ کی کارروائی، کیش و دیگر سامان چوری


کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں دکان میں تالہ توڑ گروہ نے واردات کرتے ہوئے دکان سے کیش، موبائل فون اور دیگر سامان چوری کرلیا۔

علاقے کے ایک دکاندار نے الزام عائد کیا کہ ان کی دکان پر یہ واردات جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ہوئی ہے۔ 

اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی پولیس کو فراہم کردی گئی ہے۔ 

اس ویڈیو میں 3 ملزموں کو دکان کے تالے کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں ایک ملزم دکان میں داخل ہوتا ہے، 2 باہر نگرانی کرتے ہیں۔

اس حوالے سے علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

تازہ ترین