بدوملہی (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے،مہنگائی اور بیروز گاری کے باعث غریب آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس گیا ہے۔یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپوزیشن کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں کو اپنا منشور بنانے کے سوا کچھ کرنے کا کبھی سوچنا بھی نہیں۔پی ڈی ایم کا جلسہ لاہور میں رنگ جمانے میں اسقدر کامیاب ہوا کہ حکومت اس کو دیکھ کر بو کھلاہٹ کا شکار ہوگئی، اپوزیشن کے خلاف مختلف نوعیت کے غلط پراپیگنڈے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پانچ سالہ دور میں جو ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے وہ عوام کے سامنے ہیں اور جو ترقیاتی منصوبہ جات جاری تھے ان کو موجودہ حکومت نے اپوزیشن کی آڑ میں رکھتے ہوئے روک رکھا ہے۔