• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی شہری کی ناک میں 53 سال سے پھنسا سکہ نکال دیا گیا

روسی شہری کی ناک میں 53 سال سے پھنسے سکے کو سرجری کے بعد نکال لیا گیا۔

59 سالہ روسی شہری کی ناک میں سکہ اس وقت پھنسا تھا جب وہ صرف 6 سال کا تھا تاہم والدہ کی جانب سے ڈانٹ پڑنے کے ڈرسے بچے نے والدہ کو کچھ نہیں بتایا اور خود بھی اس بارے میں بھول گیا۔

روسی شہری نے حیران کن طور پر ناک میں بغیر کسی درد یا رکاوٹ کے 55 سال گزارلیے تاہم چند ماہ قبل بزرگ شہری کو ناک میں درد اور رکاوٹ محسوس ہوئی جس پر وہ اسپتال جا پہنچے جہاں ڈاکٹر نے اسکیننگ کے بعد بتایا کہ ان کی ناک میں سکہ پھنسا ہوا ہے۔

ڈاکٹرز کی جانب سے روسی شہری کی ناک کی سرجری کی گئی جس کے بعد ان کی ناک سے سکہ نکال لیا گیا۔

تازہ ترین