• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ نے سینیٹ، ضمنی الیکشن میں حصہ لینے پر غور کیا ہے، احسن اقبال

ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سینیٹ اور ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے ہماری جماعت نے غور کیا ہے، تاہم پی ڈی ایم کی قیادت سے مشاورت کے بعد ہی پالیسی بیان دیں گے۔

پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے اراکین سے ابھی تک استعفے نہیں مانگے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق پی ڈی ایم کی قیادت سے رجوع کرلیا ہے، ایک دو روز میں اعلان سامنے آجائے گا۔

پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان اور طاہر القادری کادھرنا غلط تھا تو پیپلز پارٹی کو اس پر سوچنا ہوگا۔ کل دھرنوں کے خلاف تھے تو آج حامی کیسے ہوسکتے ہیں؟

تازہ ترین