• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی افراد کے حقوق سے متعلق آ گاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، صدر علوی

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور ان کے حوالے سے معاشرتی رویوں میں تبدیلی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، صدر مملکت نے میڈیا کو لکھے گئے اپنے خطوط میں کہا ہے کہ خصوصی افراد کے حقوق کے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں تقریباً 15 فیصد افراد مختلف قسم کی معذوری کا شکار ہیں،خصوصی افراد کو تعلیم کی کمی ، روز گار اور عوامی مقامات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تازہ ترین