وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اتحاد اپنی موت آپ مر گیا ہے، پی ڈی ایم خود اختلافات کا شکار ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کی ساکھ ختم کردی، کل اجلاس میں پیپلزپارٹی کی غیر موجودگی نےثابت کردیا کہ یہ ایک دوسرے سے مخلص نہیں ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ استعفیٰ دینے والے اب استعفوں سے بھاگ رہے ہیں۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ آج بھی دو ایم این ایز نے استعفیٰ دیا پھر غائب ہوگئے۔