وزیراعظم عمران خان چیف سیکریٹری سندھ پر برہم ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب نے رپورٹ دی کہ 6 ماہ میں 664 پراجیکٹ کی منظوری دی، سندھ نے گزشتہ 6 ماہ میں صرف19پراجیکٹس کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں صوبائی حکومت کی جانب سے 250 پراجیکٹس کی منظوری کا انتظار ہے۔
وزیراعظم نے چیف سیکرٹری سندھ سے کہا کہ اب دو پاکستان نہیں چل سکتے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے کہا کہ سندھ میں تاجربرادری کو کیوں تنگ کیا جارہا ہے۔