• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم سی کے تحت سندھ میڈیکل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ

سندھ کابینہ نے پی ایم سی کے تحت سندھ میڈیکل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو صوبے میں پبلک اور پرائیوٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹس کو ریگیولیٹ کریگی۔

کورونا ٹیسٹنگ کٹس کےلئے تیس کروڑ روپے جاری کرنے اور نرسز کی بھرتی کی منظوری بھی دی گئی۔

سندھ کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہوا، صوبائی کابینہ نے وفاقی کابینہ کی جانب سے مردم شماری کو منظور کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا۔

سندھ کابینہ نے پی ایم سی کے تحت سندھ میڈیکل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ جو صوبے میں پبلک اور پرائیوٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹس کو ریگیولیٹ کریگی اور 95 فیصد سندھ کے اور 5 فیصد دیگر صوبوں کے طلبہ کو ایڈمیشن دیا جائے گا۔

کابینہ نے کوویڈ نائنٹین کی ٹیسٹنگ کٹس خریدنے کے لئے وزرات صحت کو اپنے بجٹ سے تیس کروڑ روپے جاری کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں سندھ پبلک سروس کمیشن سے پاس 958 اسٹاف نرس کو گریڈ 16 میں فوری بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔

تازہ ترین