• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری حکومت سے بات ہوتی رہتی ہے، رانا ثنا ﷲ

(ن) لیگ کے رہنما رانا ثنا ﷲ نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کے ساتھ بات ہوتی رہتی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو میں رانا ثنا ﷲ کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، فواد چودھری اور علی محمد خان جیسے لوگ متوازن بات کرتے ہیں اور یہ لوگ چاہتے ہیں کہ معاملات سُلجھیں، مگر وزیراعظم عمران خان، مراد سعید اور فیصل واوڈا کی سنتے ہیں۔

رانا ثنا ﷲ نے کہا کہ متوازن بات کرنے والے رہنما اکثر کہتے ہیں کہ ہم تو وزیراعظم کو بہت سمجھاتے ہیں، مگر اُن پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔

تازہ ترین