• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ قائد اعظم کے خواب کو سمجھے، بلاول بھٹو


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ قائد اعظم کے خواب کو مکمل طور پر سمجھے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے قائداعظم محمد علی جناح کے 145 ویں یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا کہ متحدہ ہندوستان کے مسلمانوں کے لیے الگ ملک بنانے والے لیڈر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو سلیکٹڈ وکٹھ پتلیوں کے لیے ٹریننگ کی فیکٹری بنانے کے بجائے مضبوط قیادت کی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایسی قیادت جو پاکستان کے لیے قائداعظم کے جمہوری نظریات کی پاسداری کرے، قائد اعظم کے مشن کو ابھی پائیہ تکمیل پر پہنچانا باقی ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اسی نظریہ پاکستان کی حقیقی علمبردارہے،جس کے خالق قائداعظم تھے۔

تازہ ترین