• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسمین راشد کا کرسمس اور بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر پیغام

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کرسمس اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش پر پیغام جاری کیا ہے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرسمس کے مقدس تہوار کے موقع پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو دلی مبارک باد دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نئے پاکستان کاخواب قائداعظم محمد علی جناحؒ کے فرمودات کے عین مطابق دیکھا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ کرسمس کے موقع پر پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں مسیحی ملازمین کو مبارک باد دیتے ہیں۔

تازہ ترین