• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں بینک کے اندر پر اسرار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

ایس ایس پی سینٹرل مرتضیٰ تبسم کے مطابق دھماکا بینک کے اندر ہوا ہے، دھماکے سے ایک گاڑی اور 2 موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل نے کہا کہ دھماکے کے باعث بینک کے اُوپر موجود عمارت کے شیشے بھی ٹوٹے ہیں۔

 مرتضیٰ تبسم نے کہا کہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بینک کو کلیئر قرار دے دیا، بی ڈی ایس کے مطابق بینک کے اندر دھماکا پانی کے ٹینک میں گیس بھرنے سے ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چھٹی کی وجہ سے بینک میں گارڈ بھی موجود نہیں تھا۔

تازہ ترین