• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجگور: فٹبال اسٹیڈیم کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 11 زخمی

پنجگورمیں فٹبال اسٹیڈیم کےقریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی
تصویر: سوشل میڈیا

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہو گئے۔

پنجگور میں فٹبال اسٹیڈیم کےقریب دھماکا ہوا ہے۔

مقامی پولیس نے دھماکے میں 2 افراد کے جاں بحق اور 11 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق فٹبال اسٹیڈیم میں اسکول کی ٹیموں کے درمیان میچ کے بعد دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

تازہ ترین