• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے میئر کے عہدے کیلئے کل الیکشن ہو گا، میئر اسلام آباد کے عہدے کیلئے 3 امیدواروں میں مقابلہ ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میئر اسلام آباد کے الیکشن کی تیاریاں مکمل کر لیں، میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد میں پولنگ کل صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہو گی۔

اسلام آباد کے میئر کے لیے مسلم لیگ نون کے پیر عادل شاہ، پی ٹی آئی کے ملک ساجد محمود مدِمقابل ہوں گے جبکہ سید ظہیر شاہ آزاد حیثیت میں میئر اسلام آباد کا الیکشن لڑیں گے۔

میئر اسلام آباد کے انتخاب کیلئے الیکٹورل کالج 80 ووٹ کا ہے، جس کیلئے اسلام آباد کے 50 یوسیز چیئرمین، 3 ڈپٹی میئرز ووٹرز ہیں۔


17 مخصوص نشستوں پر عہدے دار بھی میئر کے انتخاب کے لیے ووٹرز لسٹ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے میئر کی نشست مسلم لیگ نون سے تعلق رکھنے والے شیخ انصر کےاستعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

تازہ ترین