ڈیلس میں سندھی ثقافت کا رنگا رنگ میلہ، ٹیکساس اسمبلی ممبر سمیت اہم شخصیات کی شرکت
سندھی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا (سنا) ڈیلس کی جانب سے سندھ کلچرل ڈے نہایت شاندار انداز میں منایا گیا، جس میں ڈیلس اور گردونواح سے بڑی تعداد میں سندھی خاندانوں نے شرکت کی۔ تقریب نے نہ صرف مقامی کمیونٹی کو یکجا کیا بلکہ سندھ کی تہذیب اور روایات کو امریکی سرزمین پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔