• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


اسلام آباد ہائی کورٹ نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کوکام کرنے کی اجازت دیتے ہوئے ان کی معطلی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے اپنی 90 روز کے لیے معطلی کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز کو وفاقی کابینہ کی منظوری سے معطل کیا گیا تھا ، وفاقی کابینہ نےشیخ انصرعزیزکی معطلی کی سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی تھی۔

ذرائع کے مطابق شیخ انصر عزیز کو معطل کرنے کا مقصدان کے خلاف صاف شفاف انکوائری کرنا ہے، معطلی کا نوٹیفکیشن وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری عرفان انجم نے جاری کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق شیخ انصر عزیز پر انٹرسٹی ٹرانسپورٹ اڈا میں مبینہ کرپشن کے الزامات ہیں۔

سابق میئر کے خلاف ایم سی آئی کی چیف میٹرو پولیٹن آفیسر سیدہ شفق ہاشمی نے ریفرنس پیش  کیا تھا جس پر شفاف تحقیقات کے لیے لوکل گورنمنٹ کمیشن اسلام آباد نے میئر کو معطل کرنے کی سفارش کی تھی۔

تازہ ترین