• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس لوڈشیڈنگ میں اضافے کے خلاف شہریوں کا احتجاج اور دھرنا

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) گیس لوڈشیڈنگ میں اضافے کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا اور حسن اسکوائر کے قریب سوئی سدرن گیس کمپنی کے سامنے دھر نادیدیا،تفصیلات کے مطابق شہر میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس کی لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث متاثرہ شہریوں کی بڑی تعداد نے پیر کوگلشن اقبال حسن اسکوائر پر واقع سوئی سدرن گیس کمپنی کے مرکزی دفتر کے سامنے دھر نا دیدیا اور شدید نعرے بازی کی ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے باعث پہلے ہی غریب لوگوں کا برا حال ہے اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث ہوٹلوں سے کھانے کی اشیاءمہنگے داموں خریدنےکی سکت ان میں نہیں ہے، احتجاج کے باعث سرشاہ سلیمان روڈ ،کارساز روڈ، اسٹیڈیم روڈ ،یونیورسٹی روڈ اور اطراف کی شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، بعد ازاں پولیس نے مذاکرات کے بعد مشتعل شہریوں کو منتشر کرکے ٹریفک کی روانی کو بحال کروایا ۔

تازہ ترین