• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، سندھ یونیورسٹی کی زمین پر قبضے کیخلاف نوٹس جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے سندھ یونیورسٹی کی 16ایکڑ زمین پر غیر قانونی قبضہ کےخلاف درخواست پر محکمہ ریونیو سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ پیر کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر خواجہ نوید ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا گیا کہ زمین کے مالکانہ حقوق حاصل کرنے کیلئےغیر قانونی طریقہ استعمال کیا گیا۔ درخواست گزار غلام مصطفیٰ شاہ کے وکیل ڈینگی میں مبتلا ہوگئے تھے جو عدالت میں پیش نہیں ہوسکے اور سرکٹ بینچ نے وکیل کی عدم موجودگی پر درخواست نمٹادی تھی۔

تازہ ترین