مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا یوم تاسیس کل منایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہوگی جبکہ یوم تاسیس کی تقریب دوپہر 2 بجے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی۔
احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے مرکزی قائدین، رہنما اور کارکنان تقریب میں شریک ہوں گے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کریں گی۔