• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئنکل کھنہ نے شادی کے بعد نام تبدیل کیوں نہیں کیا؟

بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ اور اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے گزشتہ روز 47 ویں سالگرہ منائی۔ 90 کی دہائی کی نامور اداکارہ نے اکشے کمار سے شادی کے بعد اداکاری کو خیر باد کہہ دیا تھا اور اب وہ پروڈیوسر کے ساتھ ساتھ مصنفہ بھی ہیں۔

ٹوئنکل کھنہ نے شادی کے بعد اپنا نام نہیں بدلہ ہے اور اس حوالے سے وہ کھل کر اظہار کرچکی ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میرا اپنا آخری نام کھنہ سے کمار نہ بدلنے کا ہمیشہ ایک ہی جواب ہے کہ میں شادی شدہ ہوں برانڈ نہیں، میں چھوٹی کمپنی نہیں ہوں کہ جسے بڑی فرم نے لے لیا ہو اور نام تبدیل کرنا پڑے۔

ٹوئنکل کھنہ لیجنڈری اداکار جوڑی راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیا کی بیٹی ہیں۔

خیال رہے کہ اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ ایک بیٹا اور بیٹی کے والدین ہیں۔

تازہ ترین