ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان ورکرز فیڈریشن جنوبی پنجاب کے صدر ملک مختار اعوان، انفارمیشن سیکرٹری ملک عرفان اتیرا نے اپنے مشترکہ بیان میں سندھ کے وزیر سعید غنی کے اس بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے مشترکہ مفادات کونسل کے ای او بی آئی کو مرکز میں رکھنے کے فیصلے کو وفاق کا فیصلہ قرار دیتے ہوئے سندھ کو اس سے الک تھلگ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنے وزراء کو مزدوروں کے مفاد کے خلاف بیان بازی سے روکیں، اولڈ ایج بینیفٹ کے ادارے کو وفاق میں رکھنے کیلئے پاکستان ورکرز فیڈریشن نے بہت جدوجہد کی ہے تاکہ چھوٹے صوبوں کے مزدور بھی اس سکیم سے فائدہ حاصل کر سکیں۔