• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین یونین اور برطانیہ آج نئے معاہدے پر دستخط کریں گے

یورپین یونین اور برطانیہ آج بریگزیٹ کے بعد طے پانے والے نئے معاہدے پر دستخط کریں گے ۔

یورپین یونین کی جانب سے یورپین کونسل کے صدر چارلس مشل و یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندر لین برسلز میں جبکہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن لندن میں ان دستاویزات پر دستخط کریں گے۔

دونوں فریقین کے درمیان یہ معاہدہ یکم جنوری 2021 سے قابل عمل ہوگا۔

منگل کے روز یورپین یونین کے 27 ممبر ممالک کے نمائندگان پر مشتمل یورپین یونین کی کونسل آف منسٹرز نے اس معاہدے کی منظوری دی تھی۔

اس معاہدے پر باقاعدہ سرکاری طور دستخط ہونے کے بعد اسے یورپین یونین کے آفیشل جرنل میں یورپ میں بولی جانے والی تمام زبانوں میں شائع کردیا جائے گا۔

آئندہ سال یورپین کونسل یورپین پارلیمنٹ کی رضامندی اور معاہدے کے حوالے سے تمام ضروری مراحل روبہ عمل آنے کے بعد برطانیہ اور یورپ کے درمیان تجارت اور تعاون کے اس معاہدے پر باقاعدہ طور پر اپنا فیصلہ لے گی۔

تازہ ترین