راولپنڈی (جنگ نیوز )پاکستان نے بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا ،آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے بھارت کا جاسوسی کیلئے بھیجے جانے والا ایک ڈرون مار گرایا، اس نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی ، آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہاٹ اسپرنگ سیکٹر میں پاکستان نے بھارتی ڈرون جاسوس مار گرایا،بھارتی ڈرون پاکستانی سرحد سے 100 میٹر اندر آیا تھا، آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ 2020 میں پاکستان نے بھارت کے 16 ڈرونزمار گرائے ہیں۔