• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں پشتو گلوکارہ نیلم گل گرفتار

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں معروف پشتو گلوکارہ نیلم گل کو گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے مردان ڈسٹرکٹ میں ہوائی فائرنگ کے خلاف پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے نیلم گل کو حراست میں لیا ہے۔پولیس کے مطابق پشتو گلوکارہ نے نئی گاڑی لینے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی تھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی،ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خیبرپختونخوا پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی جبکہ نیلم گل کے قبضے سے پستول بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

تازہ ترین