اسلام آباد (این این آئی)سماجی کارکن پروین رحمٰن قتل کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 4 جنوری کو سماعت کریگا۔سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاونٹس کے ملزمان احد چیمہ، حسین لوائی اور طٰحہ رضا کی درخواست ضمانت بھی رواں ہفتے سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔سپریم کورٹ میں سردیوں کی تعطیلات کے بعد رواں ہفتے ڈینیئل پرل قتل کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔