لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان بار کونسل کے نومنتخب ارکان فاروق ایچ نائیک، محمد احسن بھون، عابد ساقی، شہادت اعوان اور دیگر کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ان کی کامیابی جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے لئے خوش آئند ہے،بحالی جمہوریت کی جدوجہد میں وکلاء برادری ہمیشہ آگے رہی ہے،وکلاء برادری نے اس جدوجہد کے دوران بیشمار قربانیاں دی ہیں۔ وکلاء برادری پیپلز پارٹی کے قیام کے پہلے دن سے اس کے لئے ریڑھ کی ہڈی ہے۔