• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کی لائن پھٹنے سے گولیمار انڈر پاس میں پانی بھرگیا


کراچی میں گولیمار انڈر پاس کے اوپر پانی کی لائن پھٹنے سے انڈر پاس میں پانی بھرگیا ہے جس کی وجہ سے انڈر پاس کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا، کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ لائن کی مرمت کا کام جلد کیا جائیگا۔

گولیمار انڈرپاس کے اوپرسے جانے والی صاف پانی کی لائن پھٹ گئی ہے جس سے بہنے والا پانی انڈر پاس میں گر نے لگا اور انڈر پاس پانی سے بھر گیا جس کے باعث انڈر پاس کو ٹریفک کے لئے بند کردیا کیا گیا ۔

انڈر پاس بند ہونے سے لیاقت آباد سے پاک کالونی آنے اور جانیوالے ٹریفک کو متبادل راستے کی طرف موڑدیا گیا ہے جبکہ علاقہ پولیس کو انڈر پاس پر تعینات کردیا گیا ہے، کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود پھٹ جانے والی لائن کی مرمت کا کام شروع نہیں ہوسکا۔

واٹربورڈ کا کہنا ہے کہ پھٹنے والی لائن 24 انچ کی ہے جس سے ناظم آباد اور گلبہار کو پانی فراہم کیا جاتا ہے، پھٹنے والی لائن کی مرمت جلد شروع کردی جائیگی،متاثرہ لائن سے پانی کی فراہمی اطلاع ملتے ہی بند کردی گئی تھی۔

واٹر بورڈ کے مطابق لائن میں موجود پانی بہہ رہا ہے، متعلقہ عملہ اور مطلوبہ بھاری مشینری مرمت کے کام کے لئے جلد پہنچ جائیں گی ، جبکہ ناظم آباد اور گلبہار کو متبادل لائنوں سے پانی فراہم کرنے کے احکامات دیدیئے ہیں۔

تازہ ترین