ملتان (سٹاف رپورٹر ) سینئر سیاستدان مخدوم جا وید ہاشمی نے کہا ہے کہ ایک متفقہ آئین پر عملدر آمد نہ ہو نا سوائے بدقسمتی کے اور کچھ نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ آج ہم گوناں گوں مسائل میں گھرے ہو ئے ہیں اور وطن عزیز نازک دوراہے پر کھڑا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ نبی کریم ؐ کی تعلیمات اور خلفائے راشدین ؓکے نقش قدم پر چلنا ہو گا تب ہی ہم مشکلات سے چھٹکارہ پا سکتے ہیں ،مخدوم تجمل حسین گیلانی نے کہا کہ دین سے دوری کی وجہ سے ہم شدید مسائل کا شکار ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے مسلمانوں کو دنیا میں ہزیمت اٹھانا پڑ رہی ہے تحفظ عزاداری کے مرکزی صدر الحاج شفقت حسنین بھٹہ ،جنرل سیکر ٹری سید طالب حسین پرواز نے کہا کہ یہود و نصاری ٰکے مقابلے میں امت مسلمہ کو مولا علیؓ کے نقش قدم پر چلتے ہو ئے متحد ہو نا پڑے گا تب ہی ہم دنیا میں برتری حاصل کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام بارگاہ دربار سید حامد شاہ ؒ گیلانی میں لائسنسدار مخدوم صدر الدین گیلانی کے زیراہتمام داماد پیغمبر ؐ خلیفتہ المسلمین حضرت امام علیؓ کی ولادت کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر دربار عالیہ حضرت موسی پاک شہید ؒ کے سجادہ نشین مخدوم سید وجاہت حسین گیلانی نے ملک وقوم کی سلامتی کے لئے خصوصی طور پر دعا کرا ئی چیئرمین واصف بٹ، سید علی اصغر رضوی ، سید عمران شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔