• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

60ویں نیشنل امیچرز گالف چیمپئن شپ دلچسپ مرحلے میں داخل

60ویں نیشنل امیچرز گالف چیمپئن شپ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی، چیمپئن شپ میں 16 سالہ عمر خالد نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، سینئرز میں رستم علی چٹھہ آگے ہیں۔

کراچی گالف کلب کارساز میں گالفرز کے درمیان سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، 16 سالہ عمر خالد نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، انھوں نے 222 اسکور کے ساتھ لیڈنگ بورڈ پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔


ایک اسٹروک کے فرق سے رالفے راجہ اور عمر کھوکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں، سلمان خان 226 اسکور کیساتھ تیسری پوزیشن موجود ہیں۔

سینیئرز امیچرز کیٹیگری میں رستم علی چٹھہ 153 اسکور کے ساتھ پہلے اور محمد علی دوسرے نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین