• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پبلک سروس کمیشن پیپر لیک اسکینڈل، عثمان بزدار کا نوٹس، کمیٹی قائم

لاہور( این این آئی )وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب پبلک سروس کمیشن میں پیپر لیک اسکینڈل کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین وزیراعلی معائنہ ٹیم کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے۔ چیئرمین سی ایم آئی ٹی علی مرتضی کی سربراہی میں کمیٹی پانچ دن کے اندر رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن قومی ادارہ ہے، اس کی ساکھ کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سی ایم آئی ٹی ٹیم انکوائری کرکے پیپرلیک اسکینڈل گینگ کی پشت پناہی کرنے والوں کو بے نقاب کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپرلیک اسکینڈل گینگ کی معاونت کرنے والے حکام کو بھی بلاامتیاز قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ساکھ کا دفاع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پس پردہ عناصر کو بھی سامنے لایا جائے گا۔

تازہ ترین