• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بروقت ایل این جی خرید لی جاتی تو گیس کا مسئلہ نہ ہوتا، زبیر موتی والا

چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ اگر حکومت وقت پر ایل این جی خرید لیتی تو کراچی کی انڈسٹری کو گیس کا مسئلہ نہیں ہوتا۔

پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں 17 کلو میٹر پائپ لائن بچھا دی گئی تھی۔

زبیر موتی والا کا کہنا تھا کہ ندیم بابر نے جس گیس کا وعدہ کیا تھا وہ نہیں دی جارہی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر عارف علوی نے بھی کہا ہے کہ 15 جنوری تک ڈیزل اور فرنس آئل پر گزارہ کرلیں ۔

تازہ ترین