• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپل شرما کیجانب سےکئی فلموں میں کام کی پیش کش ٹھکرانے کا انکشاف

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)نامور بھارتی کامیڈین کپل شرما کی جانب سے بھی کئی فلموں میں کام کی پیش کش ٹھکرانے کاا نکشاف ہوا ہے۔کپل شرما کا’دی کپل شرما شو‘ مشہور کامیڈی شو ہے جو دنیا بھر میں مقبول ہے۔ کپل شرما اسٹیج شو کے علاوہ فلموں میں بھی اداکاری کرچکے ہیں اور ان کی ان تک دو فلمیں ریلیز ہوئی ہیں۔کپل شرما کے حوالے سے انیل کپور نے انکشاف کیا ہے کہ کئی بولی وڈ فلموں میں اداکاری کی پیش کش ٹھکرا چکے ہیں۔کامیڈین کپل شرما نے شو کا ایک کلپ شیئر کیا ہے جس میں انیل کپور ان کےساتھ ہیں۔ انیل کپور شو کے دوران کپل سے سوال کرتے ہیں کہ کتنی فلمیں آپ کو آفر کیں لیکن آپ منع کردیتے ہیں، کیوں ایسا کرتے ہیں؟اس پر کپل نے انیل کپور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جواب دیا کہ انہوں نے مجھے ’24‘ سیریز کیلئے بلایا تھا لیکن اس وقت کامیڈی شو نیا نیا شروع ہوا تھا جس کے باعث منع کیا۔اس موقع پر کپل نے بتایا کہ انیل کپور نے ’وہ 7دن‘ کے ریمیک میں بھی کام کی پیش کش کی تھی جس پر انیل کپور نے بتایا کہ یہی نہیں فلم ’مبارکاں‘ اور ’تیز‘ کی بھی پیش کش کی تھی لیکن یہ منع کرتے ر ہے۔

تازہ ترین