• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینا ملک کے شوہر کی پاکستان آمد، بچے اغوا کرنے کا الزام

پشاور(نمائندہ جنگ)پاکستانی اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے الزام لگایا ہے کہ وینا ملک نے میرے بچوں کواغوا کرایا ہے جبکہ مجھے اور میری فیملی کو دھمکیاں بھی دیتی ہے اگر مجھے یا میری فیملی کو کچھ ہوا تو اسکی ذمہ دار وینا ملک ہونگی ، اسد خٹک نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف سے انصاف فراہم کرنیکا مطالبہ کیا اور کہا کہ وینا ملک نے 2018میں خلع لی اور جون 2020میں خلیجی عد الت نے میرے حق میں فیصلہ دیا، میرے بچے امریکی شہری ہیں جبکہ وینا ملک بچوں کی دیکھ بھال نہیں کرتی تھیں،اسد خٹک نےکہا کہ مجھے انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے اور مجھے میرے بچے واپس کئے جائیں ۔

تازہ ترین