• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری قائداعظم ٹرافی کا فائنل حسن علی کی شاندار سینچری کی بدولت ٹائی ہوگیا۔

قائداعظم ٹرافی کا فائنل سینٹرل پنجاب اور کے پی کے کے درمیان کھیلا گیا، دفاعی چیمپین سینٹرل پنجاب کو میچ جیتنے کے لئے 356 رنز کا ہدف ملا تھا۔

عثمان صلاح الدین نے 67 رنز اسکور کئے، حسن علی کے شاندار سینچری نے میچ کو دلچسپ بنادیا ،اسکور برابر ہوا تو دسواں کھلاڑی آوٹ ہوگیا اور میچ ٹائی ہوگیا۔

فرسٹ کلاس میں اب تک 60 ہزار سے زائد میچ ہوچکے ہیں یہ تاریخ کا 67 واں میچ تھا جو ٹائی ہوا۔


دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر فاتح قرار دیا، حسن علی کو فائنل کا مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں جاری فائنل میں خیبر پختونخوانے سینٹرل پنجاب کو جیت کے لیے 356 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں  چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک دو وکٹ پر 140 رنز بنائے۔

عثمان صلاح الدین 51 اور محمد سعد27 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں، محمد اخلاق 48 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

خیبرپختونخوا کی جانب سے ساجد خان اور ارشد اقبال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں 43 رنز کی برتری حاصل کرنے والی خیبر پختونخواکی ٹیم نے چوتھے دن اپنی دوسری نامکمل اننگز 243 رنز پانچ کھلاڑی آوٹ سے دوبارہ شروع کی اور لنچ سے قبل پوری ٹیم 312 رنز بناکر آوٹ ہوئی تھی۔

کامران غلام 108 اور خالد عثمان 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔سینڑل پنجاب کی جانب سے وقاص مقصود نے چار جبکہ بلاول اقبال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

تازہ ترین