• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب اختر پاکستانی باؤلرز پر برس پڑے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کرکٹ ٹیم کی باؤلنگ کو انتہائی نچلی سطح پر قرار دے دیا۔

‏سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے پاکستان ٹیم کے بولنگ فگرز شیئر کیے اور ساتھ ہی نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں باؤلنگ کو پاکستان کرکٹ تاریخ کی انتہائی نچلی سطح پر قرار دیا۔

شعیب اختر نے پاکستان کی بولنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ توبہ توبہ کیا اس طرح بولنگ ہوتی ہے۔


خیال رہے کہ پاکستانی باؤلنگ لائن نے ایک اور ناپسندیدہ کارنامہ سر انجام دے دیا،  کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں وائیڈز کی مد میں 17 رنز دیے۔

کسی بھی اننگز میں پاکستانی باؤلرز کی جانب سے دیے گئے وائیڈ کے سب سے زیادہ رنز ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اس سے قبل تین مرتبہ اننگز میں 15، 15 وائیڈ رنز دیے تھے، ایک اننگز میں سب سے زیادہ وائیڈ رنز کے عالمی ریکارڈ کی تعداد 21 ہے۔

تازہ ترین