• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے ساتھی گارڈ ہلاک کر دیا،ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کلفٹن میں واقع شاپنگ مال کے سیکورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے ساتھی گارڈ ہلاک کر دیا ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کلفٹن تھانے کی حدود بلاک9 میں واقع اوشین شاپنگ مال میں تعینات سیکیورٹی کمپنی کے دوگارڈز عمران اور مظفرکا آپس میں جھگڑاہوگیا جس پر مظفر نے فائرنگ کر کے عمران کو ہلاک کردیا،پولیس کے مطابق دونوں سیکیورٹی گارڈ کی کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی اس دوران طیش میں آکر سیکیورٹی گارڈ مظفر ولد اشرف نے فائرنگ کرکے اپنے ساتھی گارڈ 22 سالہ عمران ولد لیاقت علی خاں کوقتل کردیا،اطلاع ملنے پر  پولیس نے  موقع پر پہنچ کرملزم گارڈ مظفر کو گرفتارکرکے آلہ قتل تحویل میںلے لیا، پولیس نے مقتول گارڈ کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کی،مقتول اوشین مال میں ہی رہتا تھا اور اس کا آبائی تعلق سوات سے تھا، پولیس نے مذیدتفتیش شروع کررہی ہے۔
تازہ ترین