کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے تجاوزات آپریشن کے خلاف سپر ہائی وے پر ہوٹلز مالکان کو حکم امتناع دینے سے انکار کردیا اور ڈی جی ایس بی سی اے و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں تجاوزات آپریشن کے دوران سپر ہائی وئے پر مبینہ غیر قانونی قبضوں کے معاملے پر ہوٹلز مالکان کی جانب سے حکم امتناع کی درخواست جمع کروائی گئی،درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ طویل عرصے سے سپر ہائی وے پر زمین ہے اور ہمارے پلاٹس رہائشی اور کمرشل دونوں مقاصد کے لیے ہیں، ایس بی سی اے نے تجاوزات گرانے سے متعلق غیر قانونی نوٹس جاری کیا، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت پہلے متعلقہ حکام کا موقف سنے گی۔