• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین کا اسرائیل سے فلسطینی نوجوان کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)یورپی یونین نے دو روز قبل فلسطین کے جنوبی شہر الخلیل میں مسافریطا کے مقام پر ایک نہتے فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کیے جانے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ الخلیل کے علاقے مسافر یطا میں 24 سالہ فلسطینی نوجوان ھارون ابو عرام کو گولیاں مار کر شہید کرنے کا واقعہ باعث تشویش ہے۔ ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ابو عرام کو قتل کرنے کے واقعے کی آزادانہ تحقیقات کرے اور اس وقتل میں ملوث فوجیوں کو سزا دی جائے۔یورپی یونین نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کرنے کو غیرقانونی اور غیر مناسب قرار دیا ہے۔
تازہ ترین