• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید 600روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7ڈالر کے اضافے سے 1948ڈالر سے بڑھ کر 1955ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 600روپے فی تولہ بڑھنے کے بعد ایک لاکھ 16ہزار 600روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 515روپے کے اضافے سے 99ہزار 966روپے ہو گئی ،تاہم چاندی کی قیمت 1400روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔

تازہ ترین