• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 14.03 فیصد کمی

اسلام آباد (اے پی پی)کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 14.03 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے نومبر2020 تک کی مدت میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو108.30 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو125.97 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا،اس عرصہ میں فٹ بالز کی برآمدات میں 23.91 فیصدکی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جولائی تانومبر2020 کی مدت میں 53.35 ملین ڈالرمالیت کے فٹ بالز برآمد کئے گئے، گزشتہ سال کی اسی مدت میں 70.120 ملین ڈالرمالیت کے فٹ بالزبرآمد کئے گئے تھے۔دستانوں کی برآمدات میں کمی کا تناسب 18.62 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔

تازہ ترین